عوام کی آوازکھیل

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے سکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں, آئی سی سی وفد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی سی سی کے وفد میں، آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ،  ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔

 

دورہ پاکستان کے دوران  آئی سی سی وفد نےچیمپئنز ٹرافی 2025  کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button