دیر سپورٹس کمپلکس میں دس روزہ ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
سید زاہد جان دیروی
دیر سپورٹس کمپلکس میں ضلعی انتظامیہ اپردیر کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے دس روزہ تیسرا ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ کوالیفائنگ راونڈ مقابلے چودہ اگست سے شروع ہوئے جس میں انٹرکٹ ڈسٹرکٹ کے 25 ٹیموں کے درمیان کوالیفانئیگ راونڈ کے مقابلے کھیلے گئے ۔
جبکہ 18 اگست سے ٹورنامنٹ کے مرکزی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے والی بال کی سولہ ٹیموں کے درمیاں مقابلے شروع ہوئے اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اکرم جانی کلب ڈاگئی صوابی اور فرید کلب واڑی اپردیرکے مابین کھیلا گیا۔ دلچسپ فائنل میچ میں فرید والی بال کلب واڑی نے صوابی کو ہرا کر فاتح رہا ۔
دس روزہ ڈے اینڈ نائٹ ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین دیرسپورٹس کمپلکس میں دیر کے سرد موسم اور تمام تر رعنائیوں اور رنگییوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں سے لوگ نے شرکت کی۔
تیسرا ڈپٹی کمشنرآل پاکستان والی بال ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپردیر کے سپورٹس آفیسر صدیق اللہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اس کا آغاز یوم آزادی چودہ اگست سے رواں سال بھی کیا ،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوید اکبر، ڈی پی او وقارآحمد اور ایم پی اے محمد انور خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر ڈی سی نوید اکبر، رکن صوبائی اسمبلی محمد انور خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع بھر کے والی بال کے کھلاڑیوں کو کھیل کی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور نوجوان نسل کو کھیل کود کی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے منفی سرگرمیوں سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا اہم آثاثہ ہے اور انکو کو معاشرے کا اہم حصہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
نویداکبر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں پورے ملک اور خصوصآ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے والی بال کے علاوہ کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے ہیں اور آئندہ بھی ضلع کے عوام کیلئے ایسی مثبت سرگرمیاں منعقد کریں گے۔
ایم پی اے محمد انورخان نے کہا کہ میں نہ صرف ضلع دیر بلکہ پورے صوبے کی عوام اور کھلاڑیوں کو ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ میں آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انور خان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے صوبے کی عوام کے درمیان ایک بہتر تعلق قائم ہونے کے ساتھ کھلاڑی ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسیکں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے صوبے اور پاکستان بھر کے عوام کو کھیلوں کے ساتھ اپر دیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات کو دیکھنے اور تفریح کا موقع بھی ملا کیونکہ ہماری صوبائی حکومت کھیلوں کو ترجیح دینے کے ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ کیونکہ کھیلوں کے ذریعے ہم سیاحت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے کے پی پولیس ٹیم کے کھلاڑی انعام اللہ نے کہا کہ دیر میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں، ہماری ٹیم میں پاکستان والی بال نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کئی بہترین پلئیرز موجود ہیں۔ کھلاڑیوں نے نیشنل لیول پر گولڈ مڈل بھی جیت چکے ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر ٹورنامنٹ دیر میں کھیل کے ساتھ ساتھ یہاں کے حسین مناظر اور اگست میں یہاں سرد موسم کو خوب انجوائی کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ میں کے پی پولیس ، محمد شاہ ضلع مہمند، وصال کلب ضلع کرک ، سلمان کلب ڈھکی ، امداد کلب پشتون گڑھی ، بلال کلب بانڈہ نبی شاہ ، فاروق کلب سوات، مشتاق مہمند کلب، اکرم جانی کلب ڈاگئی صوابی، فرید کلب واڑی عابد جونئیر، سمیع کلب وزیرستان ، یاسر کلب صوابی ، جنید کلب جہانگیرہ نوشہرہ تندر توتان بانڈہ سوات کے ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی روز ٹورنامنٹ کا انتہائی سنسی خیز فائنل میچ اکرم جانی کلب ڈاگئی صوابی اور فرید کلب واڑی اپردیرکے مابین کھیلا گیا جس میں فرید کلب واڑی فاتح جبکہ اکرم جانی صوابی دوسرے نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے محمد انورخان ایڈوکیٹ، ضلعی سپورٹس آفیسر صدیق اللہ اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فخر عالم نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کے درمیان ٹرافیاں، شیلڈز اور فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ کو پچاس ہزار کا نقد انعامات بھی تقسیم کئیں۔