کھیل

ٹی ٹونٹی کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا آبائی علاقے میں پرتپاک استقبال

 

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی آبائی گاؤں پہنچ گئے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد واپس اپنے آبائی گاؤں لنڈی کوتل زخہ خیل ملک نادر خان کلی پہنچ گئے۔

تحصیل دار لنڈی کوتل الحاج تیمور آفریدی اور ایس ایچ او لنڈی کوتل حاجی اکبر آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو پھولوں کے گل دستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ پیش کیا تھا تاہم ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ ٹی 20 کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button