کھیل

ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

 

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا 42 واں میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ جنوبی افریقا 8 میچز میں سے 6 میں جیت چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبرپر ہے۔ جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 8 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں جس میں جنوبی افریقہ کو افغانستان پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اپنا آخری میچ کل بروز ہفتہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button