کھیل

آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈکو 5 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رن کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو  آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچیل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جوش انگلس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچیل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچیل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے جب کہ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے، آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button