کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان آج افغانستان سے ٹکرائے گا

 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کےخلاف آج چنئی میں کھیلے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ اعدادوشمار کے اعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

رواں ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں گرین شرٹس کو 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان میگا ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکی ہے جس میں اس کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کی ہی ٹیم کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button