کھیل

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں 368 رنز کے تعاقب 46ویں اوور میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 70، عبداللہ شفیق 64، محمد رضوان 46، سعود شکیل 30، افتخار احمد 26، کپتان بابر اعظم 18، محمد نواز 14، شاہین شاہ آفریدی 10، حسن علی 8 اور اسامہ میر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، مارنس اسٹوئنس اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13، مارکس اسٹونس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ بعدازاں آسٹریلیا نے پورے اوور کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button