ورلڈکپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی
آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میچ نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز محتاط رہا، تاہم اس کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب اوپنر میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ نیدرلینڈز کو ساتواں نقصان سیٹ بیٹر بیس ڈی لیڈا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوگئے۔