کھیل

شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ہوگی

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی کے بھائی قمرم عباس آفریدی نے ٹی این این کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل اور آج کراچی میں شادی کی تقریب ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں ایک نجی ہوٹل میں تقریب ہوگی اور اس کے بعد اپنے آبائی گاوں لنڈی کوتل میں شادی کی ایک بہت بڑی تقریب ہوگی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ 19 ستمبر سامنے آئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button