کھیل

ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا

 

ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ کولمبو اسٹیڈیم میں شیڈولڈ میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے جس میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات سری لنکا نے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیشگوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔ کولمبو میں اس وقت بھی بادل برس رہے ہیں جب کہ دن بھر 60 فیصد بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سپُر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی جب کہ بارش کے باعث مقابلہ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں سری لنکا فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر فور کا ڈو اینڈ ڈائی میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button