کھیل

ایشیا کپ میں آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

 

ایشیا کپ میں دو روز وقفے کے بعد آج سے دوبارہ میدان سجے گا، سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ میزبان سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں ہونے والے حالیہ تمام میچز بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم تازہ اپڈہٹس کے مطابق آج بارش کا امکان نہیں ہے اور میچ مکمل ہونے کے چانسز زیادہ ہے۔ بنگلادیش کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی، اس لیے ان کا یہ میچ جیتنا اہم ہے۔ میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button