کھیل

ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلاجائے گا

 

ایشیا کپ کا سپر 4 مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ سپر 4 مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

باقی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

منگل کو ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز اسکور کیے۔ تاہم افغانستان ٹیم سری لنکا کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 289رنز بناسکی۔

افغانستان کو سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا تھا،سری لنکا کا دیا ہوا ہدف افغانستان کو 37.1 اوورز میں پورا کرنا تھا۔تاہم افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

سری لنکا کی جیت کے ساتھ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور اگلے مرحلے کے میچز کا شیڈول بھی واضح ہوگیا۔ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایشیا کپ کے اگلےمرحلے میں پہنچی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button