لائف سٹائلکھیل

دیر پریمئر لیگ تفریح اور سیاحت ایک ساتھ

 

سید زاہد جان دیروی

دیر سپورٹس کمپلکس میں چودہ اگست سے دیر پریمئر لیگ (ڈی پی ایل) میلہ سنجے گا۔ میلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی بھی شامل ہونگے جبکہ سولہ فرنچائزکی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیربالا کے تعاون سے دیر سپورٹس کمپلکس دیر میں پہلا ڈے نائٹ دیر پریمئر لیگ چودہ اگست سے منعقد کیا جارہا ہے۔
ڈی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ڈی پی ایل میں کل  16 فرنچاٸز ہیں جن میں 8 کرکٹ کے اور 8 فرنچاٸز فٹبال ٹیموں کے ہوں گے۔
ضلعی سپورٹس آفیسر صدیق اللہ نے ٹی این این کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ او ڈپٹی کمشنر گوہر زمان کی خصوصی دلچسپی سے سپورٹس آفس نے پہلا دیر پریمئر لیگ کا انعقاد جشن آزادی کے دن کرانے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے اب تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایل چودہ سے چوبیس اگست دس روز تک پرفضاٗ مقام دیر میں جاری رہے گا اور اس میلے میں نہ صرف ضلع اپردیر بلکہ پورے ملک سے کرکٹ اور فٹبال کے ٹیموں کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے۔ صدیق اللہ کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا بھر سے سیاح دیرکے سرد موسم اور حسین نطاروں سے محظوظ ہونگے اور لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم ہونگے۔

مقامی افراد نے اس میلے پرخوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی پی ایل کے انعقاد سے ضلع دیربالا کے عوام عمومآ اور دیر شہر و اطراف کے لوگوں جن میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو تفریح کے ساتھ کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں خود کو منوانے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔

عثمان خان نے بتایا کہ دیرسٹیڈیم میں جب بھی کوئی بڑا سپورٹس ایونٹ ہوتا ہے تواس سے کھلاڑیوں عوام کے ساتھ  ریڑھی بانوں ،دکانداروں کو فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ دس روز تک ڈے، نائٹ ٹورنامنٹ جاری رہے گا اس سے ان غریبوں کو بھی فائدہ ہوگا اور زیادہ اچھے سے کماسکیں گے۔

ڈی پی ایل فرنچائز لواری (وارئیرز) کے اونر حشمت اللہ نے بتایا کہ یہ دیر کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس سے ضلعے کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب اس میگا ایونٹ سے ملکی اورانٹرنیشنل سطح پر ضلع دیربالا کا مثبت پیغام جائے گا اور دنیا بھر کے سیاح یہاں کے سیاحتی مقامات دیر، کمراٹ ، اور لواری سے روشناس ہوجائیں گے۔

حشمت اللہ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کے سٹار کھلاڑی کامران ٖغلام ، فاسٹ باولر احسان اللہ اور محمد حارث بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑی کھیل کر ان کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دیر کے عوام کو ہوم گراونڈ میں اچھا کھیل ملے گا۔

دس روزہ ڈی پی ایل دیر سپورٹس کمپلکس میں چودہ سے چوبیس اگست تک جاری رہے گا جس میں دن کو کرکٹ جبکہ رات کو فلڈ لائٹس میں فٹبال کے مقابلے ہونگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button