چترال پولو ٹورنامنٹ: بہترین کھلاڑی کو شندور فیسٹول کے لیے منتخب کیا جائے گا
لوئر چترال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے جو 17 جون تک جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ سالانہ پولو ٹورنامنٹ میں چترال کی 62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے۔
پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی کا کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور پولو فیسٹول کے لیے منتخب کیا جائے گا اس لئے شندور پولو فیسٹول کیلئے ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولو چترال کا مشہور روایتی کھیل ہے اور ہم اس کو بھر پور طریقے سپورٹ کرتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کریں کیونکہ پولو پلیرز اس کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر گھوڑا پالتے ہیں جو کہ اپنی ثقافت کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا ثبوت ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولو ایسوسی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
پولو پلیر شہزادہ سکندر الملک نے کہا چترال میں پولو کے بہترین کھلاڑی موجود ہے، وہ اپنے گھر میں بین الاقومی شہرت کا حامل شندور میلے کے گھوڑا پالتے ہیں جس پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولو کپ کھلاڑیوں کی سلیکشن کا بہترین زریعہ ہے اس میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شندور میلے کے لیے منتخب کرنا چاہئے تاکہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شندور میلے کی فاتح ٹیم چترال ہوجائے۔