شمالی وزیرستان میں انٹر مدرسہ فٹسال لیگ، انعام میں عمرے کا پیکچ دیا جائے گا
شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انٹر مدرسہ فٹسال لیگ جاری ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنے کے ساتھ بھائی چارے، اخوت اور نظم و ضبط کو اجاگر کرنا ہے۔
کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف کی احکامات پر یونس خان سپورٹس کمپلیکس میرانشاہ میں جاری انٹر مدرسہ فٹسال لیگ میں شمالی وزیرستان کے تمام تحصیلوں سے 30 مدارس کی ٹمیں حصہ رہی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق 6 مئی سے شروع ہونے والے فٹسال لیگ کو دیکھنے کے لیے مدراس کے طلباء، مہتمم اور کثیر تعداد میں عام عوام یونس خان سپورٹس کملیکس کا رخ کرتے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے عوام نے ٹورنامنٹ کے انقعاد پر پاک فوج اور ایف سی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل اور رنگا رنگ اختتامی تقریب 13 مئی کو یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں پلیرز اور ٹیموں میں ٹرافی، نقد انعامات، بیش قیمت تحائف کے علاوہ اول آنے والے مدرسے کے مہتمم کو عمرے کا پیکج دیا جائے گا۔