کھیل

بابر اعظم کو ستارہ امتیاز ایوارڈ بھی انگلش لیگ میں جگہ نہ دلا سکا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان انگلینڈ کے کرکٹ لیگ ” دی ہنڈرڈ ” کی بولی میں  فروخت ہوئے بغیر رہ گئے۔ لیگ میں شاہین شاہ، حارث روف اور پی ایس ایل 8 میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ باؤلر احسان اللہ کے نام مہنگے داموں بک گئے۔

رپورٹس کے مطابق  فاسٹ بولرشاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، ویلش فائر نے شاہین کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔

اس کے علاوہ حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا۔

دوسری جانب ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا۔

اس سے پہلے لیگ کے لئے پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ایک سروے میں بابر اعظم 25 فیصد ووٹس کے ساتھ سرفہرست رہے تھے لیکن ڈرافٹنگ میں حیرت انگیز طور پر انہیں کسی نے پک نہیں کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی انگلش لیگ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ ناقدین ان کی ٹی ٹونٹی میں کم سٹرائیک ریٹ قرار دیتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں ان کی سٹرائیک ریٹ 127 ہے۔ انگلش دی ہنڈرد لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز23 مارچ پر بابر اعظم کا نام سوشل میڈیا پر ایک دوسری وجہ سے بھی زیر گردش رہا۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جس پر فینز نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دیتے رہیں۔

ایوارڈ ملنے کے بعد انہوں نے  ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا ‘اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے’۔

بابر نے لکھا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

گزشتہ روز ان کے ناقدین کو بھی ان پر تنقید کرنے کا خوب موقع ملا اور تمام دن سوشل میڈیا پر دل کی خوب بھڑاس نکالتے رہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button