لائف سٹائلکھیل

قطر: فیفا ورلڈ کپ کے دوران شراب پر پابندی عائد

قطر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سٹیڈیمز کے آس پاس شراب یا شراب پر مبنی مشروبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

عالمی زرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گیمز کے آغاز میں 2 دن باقی تھے، اس فیصلے کے بعد شائقین ’’بڈوائیزر‘‘ نامی شراب مقررہ کردہ 8 سٹیڈیمز کے اردگرد نہیں خرید سکیں گے۔

فیفا کی جانب سے افتتاحی میچ شروع ہونے سے صرف دو دن قبل آنے والے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب میچوں میں شرکت کرنے والا کوئی بھی شخص سٹیڈیم کے اندر شراب پر مبنی مشروب نہیں پی سکے گا۔

فیفا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میزبان ملک (قطر) کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران مخصوص اسٹیڈیمز سے بیئر کی فروخت کے پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ بڈوائیزر کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو قطر کے تمام دیگر ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں دستیاب رہے گا۔

فیفا کے مطابق میزبان ملک کے حکام اور فیفا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں تمام شائقین کے لیے ایک خوشگوار، باعزت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ قطر میں شراب کی فروخت سے متعلق سخت قوانین ہیں جبکہ فیفا کا سب سے بڑا سپانسر ’’بڈوائیزر‘‘ بیئر بنانے والی کمپنی کو ورلڈ کپ میں بیئر فروخت کرنے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز کل ہو رہا ہے، قطر اور ایکواڈور کے درمیان کل پہلا میچ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button