بھارت نے بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی
ٹی20 ورلڈکپ: سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تاہم بعدازاں بارش ہونے پر میچ کو 16 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں سکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما نے 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7 جبکہ اکشر پٹیل نے 7 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 60 رنز سکور کئے تاہم بدقسمتی وہ رن آؤٹ ہو گئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6 اور یاسر علی ایک رن بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2، 2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔