کھیل

آئی سی سی ٹونٹی، افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ 

میلبرن میں مسلسل تیز بارش کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ ختم ہونے کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور افغان ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا تھا جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب آئر لینڈ کی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیل چکا ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دی ہے اس سے قبل پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت نے بھی پاکستان کو شکست دی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button