کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کا ٹاس جیت کر فیلٖڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

میلبرن میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے والے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے باعث میچ کی ابتداء میں پچ باؤلرز کی مدد کرے گی، پاکستان کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہو گی 170 سے زائد کا ٹارگٹ دیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔

پاکستان نے میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔

پاکستانی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، محمد شامی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button