کھیل

نیدرلینڈ کو شکست، بابر اعظم نے آملہ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، قومی بلے باز نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ "کرک وک” کے مطابق ہاشم آملہ نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیلتے ہوئے 4516 رنز بنا کر جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا، ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔

ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ: نیدر لینڈز کو 16 رنز سے شکست

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی ہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کی ٹیم 315 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 60 گیندوں میں 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ٹام کوپر اور وکرم جیت سنگھ 65، 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستانی باؤلرز کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 314 رنز اسکور کیے۔ ابتداء میں قومی بلے باز مشکلات کا شکار نظر آئے، اوپنر امام الحق 19 گیندوں پر محض 2 رنز بنا کر پولین لوٹے۔ بعد ازاں فخر زمان اور بابر اعظم نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 178 تک پہنچایا تو اس موقع پر کپتان 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دوسری جانب سے پر فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا۔

فخر زمان 196 کے مجموعی اور 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا، نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان 14، خوش دل شاہ 21 اور محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان 48 اور آغاز سلمان 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button