جرائمکھیل

کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج

قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کی درخواست پر درج ایف آئی آر درج کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی، ویڈیو بھی بنائی اور ہراساں کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی اور جان سے بھی مار دیا جائے گا، یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے، شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کا بتایا تو اس نے مذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں جبکہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی تو قومی کرکٹر نے فلیٹ اور 18 سال تک اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔ دوسری جانب اس حوالے سے یاسر شاہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button