پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے نام، ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹر شائے ہوم اور برینڈن کنگ آئے، پاکستان کو محمد نواز نے پہلی کامیابی برینڈن کنگ کی صورت میں دلادی۔ 33 کے اسکور پر محمد وسیم نے نکولس پورن کو کلین بولڈ کر دیا۔ 40 رنز پر محمد وسیم نے ہی پاکستان کو تیسری کامیابی ملی، 59 رنز پر شائے ہوم کو شاداب خان نے شکار کر لیا۔ 60 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی، جبکہ 79 رنز پر ڈومینک ڈریکس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، روومین پاولنے شاہینوں کے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن 88 کے مجموعی سکور پر وہ بھی ہمت ہار گے۔ وہ 23 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 31، سمتھ 24 جبکہ پاول 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار، شاداب نے تین جبکہ حارث نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد فخر زمان نے رضوان کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1470392770485497858
35 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو شیپرڈ نے آؤٹ کر دیا۔ فخر زمان نے 10 رنز بنائے، جس کے بعد حیدر علی میدان میں اترے۔ دونوں نے پاکستان کے سکور کو آگے بڑھایا۔ محمد رضوان نے 34 گیندوں پر شاندار ففٹی بنائی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیپرڈ نے 2 جب کہ عقیل حسین، تھامس، ڈریکس اور سمتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔