کھیل

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلا دیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی

ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو 213 رنز درکار ہیں۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان نے 3 وکٹوں کے نقصان پہ 19 رنز بنالیے ہیں۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button