کھیل

ورلڈ کپ کے بعد نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری، 2 پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں اور انہوں نے تازہ ترین درجہ بندی میں اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، وہ بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 3 درجہ ترقی پاکر چوتھے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ دو درجہ ترقی کے بعد چھٹےنمبر پر آگئے ہیں۔ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 11 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان 16 ویں، حارث رؤف 22 ویں اور عماد وسیم 24 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور اس شعبے میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button