کھیل

رضوان کی میچ سے پہلے آئی سی یو کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اخر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ہسپتال میں موجودگی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔

 

شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے ملک کے لیے کھیلا اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔

ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا: ڈاکٹر نجیب

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بابراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان دو روز ہسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے، انہوں نے یہ اسلئے نہیں بتایا تاکہ ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

محمد رضوان کا کرکٹ میچ کے دوران ایکشن

یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو فلو اور بخار کی شکایات تھیں تاہم قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیل کے لیے فٹ قرار دیا۔

ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button