ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: آج بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں آج بھارت اور افغانستان ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
ورلڈ کپ میں افغانستان 3 میچ جبکہ بھارتی ٹیم 2 میچ کھیل چکی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتی جبکہ افغانستان تین میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ افغانستان کو ابھی تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے صرف پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت ٹورنامنٹ میں سب سے پہلے پاکستان کے مقابل آیا اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی، دوسرا میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا اس میں بھی بھارت کی کارکردگی مایوس کن رہی اور مات ہوئی۔
گروپ 2 کے پوائنٹ ٹیبل پر افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اپنا کھاتا ہی نہیں کھول سکا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کو اب ہر میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہو گا، اور ایک بھی شکست انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔
اگر افغانستان بھارت سے یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو ان کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔ یاد رہے اس کے بعد افغانستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہو گا جو اس وقت رینکنگ میں 2 میچ کھیلنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان گروپ میں وہ پہلی ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔