کھیل

کوشش یہی ہے کہ پاکستان ٹیم کو آگے لیکر جائیں: شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کے اوپنربلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلا اور انہیں کچھ مختلف نہیں لگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی کےاسپیل نےمیچ بدل دیا،بھارت کے ساتھ میچ کھیل کر کچھ مختلف نہیں لگا۔

بھارت کے خلاف تباہ کن باولنگ کرنے اورمین آف دی میچ شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پاکستان ٹیم کو آگے لیکر جائیں۔ تمام پاکستانیوں کومبارکباد دیتا ہوں، انہیں آج کی جیت سے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں ںے ٹیم کی قیادت کرنے پر بابر اعظم کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے کھلاڑیوں کے ہمراہ دیکھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹی وی پر پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button