کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگالی ٹائیگرز سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش نے پاپوا نیوگنی کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

اومان میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس میں کپتان محمد اللہ 50 اور شکیب الحسن 46 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ لٹن داس نے 29 اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن دوریگا کے 46 اور چاڈ سپر کے 11 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، تسکین احمد اور محمد سیف الدین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 8 ٹیمیں دو گروپوں  میں تقسیم ہیں جب کہ ہر گروپ سے 2، 2 ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے اور اب تک گروپ اے سے سری لنکا جب کہ گروپ بی سے بنگلہ دیش نے سپر 12 میں رسائی حاصل کی ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ اس سے قبل آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button