کھیل

کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن منعقد کرانے کا اعلان

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن منعقد کرانے کا اعلان کر دیا جس میں سات ڈویژن کے 35 اضلاع 34 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

کلیوال زلمی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مقابلے کل سے (بدھ) خیبر پختونخوا میں جبکہ لیگ کا مین راؤنڈ سترہ ستمبر سے سوات میں شروع ہو گا۔

اس حوالے سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے، پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی، کلیوال زلمی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کو مستقبل میں کوچنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button