پی ایس ایل سکس: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ابو ظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ 144 رنز کے ہدف کےتعاقب میں قلندرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

قلندرز کے راشد خان نے 5 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا حقدار قرار پائے۔ ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 23 رنز بناکرناقابل شکست رہے جب کہ بین ڈنک نے 17، محمد فیضان اورفخرزمان نے 9،9 رنزبنائے۔

اس سے قبل یونائیٹڈ کی ٹیم کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور  یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14 افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رؤف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button