ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف چار وکٹ پر 268 رنز بنالیے
ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے زمبابوے کے خلاف چار وکٹ پر 268 رنز بنالیے۔ اظہر علی اور عابد علی نے سنچریاں بنائیں ، دوسری وکٹ پر زمبابوے کے خلاف 236 رنز کی ریکارڈ شراکت بناڈالی۔ اظہر علی 126 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ عابد علی 118 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں فیل ہوئے، دو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فواد عالم پانچ رنز بناسکے۔ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ ک فیصلہ کیا۔اوپنر عمران بٹ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عابد علی نے 236 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔
اظہر علی نے کیریئر کی 18 ویٕں سنچری اسکور کی۔ عابد علی نے ٹیسٹ میں اپنی تیسری سنچری بنائی لیکن 80 اوورز کے بعد زمبابوے نے نئی گیند لی جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اظہر علی126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوئے صرف دو رنز بناسکے اور فواد عالم بھی پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دن کے اختتام تک پاکستان نے چار وکٹ 268 رنز بنالیے تھے، عابد علی 118 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے دن کا کھیل آج دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔