ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر

ہرارے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 176 پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے 4،4 شکار کیے، ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

176 کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو  پاکستان نے بغیر نقصان کے 103 رنز بنالیے تھے، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ زمبابوے کو پاکستان کے خلاف 73 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے۔

بابراعظم نے بتایا کہ قومی ٹیم میں ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ اس کےعلاوہ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل آج دن ساڑھے 12 بجے ہرارے میں شروع ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button