کھیل

پہلا ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔ زمبابوے نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

بابر اعظم آج اپنے رنگ میں نظر نہیں آئے اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کے بولرز نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال کیا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں حاصل کرتے رہے تاہم محمد رضوان ایک جانب ڈٹے رہے۔

محمد رضوان نے  80 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15،15 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button