پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، کپتان بابر اعظم نے جیت پر نظریں جما لیں، کہتے ہیں کہ دو ایک کی برتری سے مورال ہائی ہے، شاہین مسلسل دوسری سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ اختتام سے ایک قدم دور، چوتھا اور آخری ٹی 20 بھی سنچورین میں شیڈول ہے۔ میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ چار میچز کی سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی برتری، جیت پر نظریں جما لیں۔ تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل ہیں۔
کپتان بابر اعظم بھی کامیابی کے لیے پرعزم، کہتے ہیں کہ قومی کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے، جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔
قومی ٹیم وِننگ کمبی نیشن ہی برقرار رکھے گی جبکہ حساب برابر کرنے کا دعویٰ کرتے پروٹیز کا تبدیلیوں کا امکان ہے۔
یاد رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔