کھیل

بابراعظم کی سنچری: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

پاکستان نے جنوب افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ نائب کپتان محمد رضوان بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔ جب کہ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈمن مارکرم اور جان من مالان نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں جب کہ جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔

شرجیل خان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ونڈر ڈیوسن لبوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ آصف علی اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button