کھیل

جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جب کہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

چیف سلیکٹر قومی ٹیم محمد وسیم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کو تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کے لیے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ٹیم کا اعلان کر رہے ہیں۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آئندہ کے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، جو کھلاڑی شامل نہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پلان میں شامل نہیں ہیں۔

محمد وسیم نے بتایا کہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبد اللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد نواز بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button