کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی بلکہ رواں ایڈیشن میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ملتان کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو تاہم ملتان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔

ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ نے اچھا آغاز ملنے کے باوجود اننگز کے درمیان میں وکٹیں کھو دیں اور مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ 2019 میں ایونٹ کی چیمپئن رہنے والی کوئٹہ کی ٹیم کو گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قبل ازیں آج پہلے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button