کھیل

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے کامیاب

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ نیپئر میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے محمد رضوان کے 59 گیندوں پر 89 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button