کھیل

قومی سکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا

قومی سکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا جہاں وہ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن (تنہائی) میں رہے گا۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی سکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی سکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان شاہین ٹیم بھی روحیل نذیر کی قیادت میں اپنے میچز کھیلے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button