کھیل

پی ایس ایل فائیو کا چمیپیئن کون بنے گا فیصلہ آج ہوجائے گا

پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشن تک آخری نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پہلی بار ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان رواں سیزن میں بھی دو میچز کھیلے گئے، قذافی سٹیڈیم میں قلندرز نے کنگز کے خلاف 8  وکٹ سے فتح حاصل کی تو دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 10 وکٹوں سے زیر کیا۔ یہی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کھیل پیش کرتی ہوئی فائنل تک پہنچی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں ہیں جبکہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ پی ایس یل فائیو کے فاتح کا فیصلہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوجائےگا اور یہ میچ رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button