کھیل

پاکستان کا کلین سویپ، زمبابوے کو تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ کلین سوئپ کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوین بلے باز پاکستان کی تیز اور سپن دونوں طرح باؤلنگ مقابلہ نہ کر سکے، خاص طور پر لیگ سپنر عثمان قادر کی جادوئی بولنگ نے زمبابوے کو 129-9 تک محدود رکھا، جنہوں نے صرف 13 رنز پر چار وکٹ حاصل کیے۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان چبھابھا 31 اور ٹریپانو 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کوئی دوسرا بلے باز کوئی اہم شراکت نہیں بنا سکا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے چار، عماد وسیم نے دو جبکہ محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عثمان قادر کو بہترین کارلردگی پر مین آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

130 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے سیریز میں اپنی تیسری کامیابی صرف 15.2 اوورز میں مکمل کی، زمبابوے کے خلاف مسلسل 14 ٹی ٹونٹی میچوں کی اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی خاص ملک کے خلاف سب سے زیادہ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ مستحکم کیا۔

زمبابوے کو پہلے دو ٹی ٹونٹی میں سے ہر ایک میں چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، دونوں ایک ہی مقام پر کھیلے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button