تیسرا ونڈے ٹائی، زمبابوے نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دیدی
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا، زمبابوے نے سپر اوور میں پاکستان کو آخرکار شکست سے ہمکنار کرا ہی دیا۔
زمبابوے کی جانب سے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو شروع سے مشکلات کا سامنا رہا، محض 88رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 125 گیندوں پر 125 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا، وہاب ریاض نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔
آخری اوور میں پاکستان کو 9 رنز درکار تھے، موسیٰ اور حسنین نے 8 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔
زمبابوے کی جانب سے مزارابانی نے 4 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سپر اوور میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر صرف 2 رنز بنائے جو زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان پہلے سے ہی 1-2 سے اپنے نام کر چکا ہے۔