کھیل

زمبابوے کو دوسرے میچ میں بھی شکست، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے چھ وکٹ سے جیت لیا، گرین شرٹس نے 207 رنز کا ہدف 36ویں اوور میں حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری مل گئی۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور مہمان ٹیم کو 206 رنز پر چلتا کیا۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 جبکہ محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمبابویں بلے ولیمز 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 68 رنز کی ساجھے داری بنائی، عابد علی نے 22، امام الحق نے 49 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

افتخار احمد کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

اس انٹرنیشنل میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈار آج سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔

آج کا میچ علیم ڈار کا 210 واں ایک روزہ میچ تھا اور وہ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کا 209 میچ سُپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

52 سالہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار نے سال 2000ء میں گوجرانوالا میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچ میں پہلی بار فیلڈ امپائر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے تھے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار کے پاس اس وقت سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میں امپائرنگ کا اعزاز بھی موجود ہے جو کہ انہوں نے گذشتہ سال ہی سابق ویسٹ انڈین امپائر اسٹیو بکنر کا 129 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button