لنڈیکوتل، خیبر پیس گیم 21-2020 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
ضلع خیبر خیبر پیس گیم 21-2020 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب گورنمنٹ عمار شہید سینٹینل ماڈل ہائی سکول لنڈی کوتل میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر سپورٹس منیجر ضلع خیبر راحد گل ملاگوری، ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران یوسفزئی، انصاف سپورٹس ونگ کے شاہد خان شینواری، انٹرنیشنل فٹ بال پلئیر عتیق شینواری، خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، انٹر نیشنل کھلاڑی عتیق شینواری، ملک ماصل شینواری و دیگر مشران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے، جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، کراٹے، پی ٹی شو، سائیکلنگ اور باڈی بلڈنگ سمیت 14 کھیلوں کے کھلاڑی شامل ہیں، اپنے اپنے کرتب دکھائے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری اور خیبر سپورٹس کلب اس رنگارنگ تقریب پر یقیناً داد کے مستحق ہیں جنہوں نے قلیل مدت میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پیس گیمز خوش آئندہ اقدام ہیں حکومت علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی جائے جبکہ لنڈی کوتل ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر جلد کام مکمل کیا جائے اور گراؤنڈ میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے وسیع مواقع پیدا کر رہی ہے جن کا مقصد قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ساتھ ہی قبائلی علاقوں میں امن کا قیام دنیا کو دکھانا ہے۔
گراؤنڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے تماشائیوں کو خوب داد دی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری کو اس کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔