کھیل

خیبر پیس گیمز، دو ہزار کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بے تاب

محکمہ کھیل و ثقافت خیبر کے تعاون سے خیبر پیس گیمز کی افتتاحی تقریب برقمبر خیل سپورٹس گراونڈ پر منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی تھے۔

تقریب کا آغاز ملی نغموں سے کیا گیا اور بعدازاں کھلاڑیوں نے کراٹے، رسہ کشی اور جمناسٹک کے مقابلے پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر تحصیلدار باڑہ غنچہ گل مہمند، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری، معروف تاجر رہنماء سید ایاز وزیر اور نبی گل آفریدی سمیت دیگر مشران موجود تھے۔

خیبر پیس گیمز ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے جن میں ضلع خیبر سے مختلف 14 گیمز میں 2000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ان گیمز میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی، باکسنگ، مارشل آرٹ اور باڈی بلڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں کے ذہنی اور جسمانی نشونما کےلئے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر کے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں اور ان کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور سپورٹس کے حوالے تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے کئی کھلاڑی عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور آئندہ بھی ان سے انٹرنیشنل کھلاڑی نکلیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button