کھیل

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں سپورٹس ٹرائیل کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس مرج ایریاز خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ضم شدہ ہاضلاع بشمول ضلع مہمند میں بھی سپورٹس ٹرائیل کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کے مطابق اس ٹرائیلز میں میل اور فی میل دونوں شرکت کرئینگے۔میل کیلئے ٹرائیل ہیڈکوارٹر غلنئ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم 28 ستمبر صبح 9سے 4 بجے تک ہونگے جبکہ فی میل کیلئے ٹرائیل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلنئ میں 29 ستمبر صبح 9 سے 2 بجے تک منعقد کیے جائینگے۔

ان ٹرائیلز میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس ہاکی وغیرہ کے ٹرائیلز شامل ہیں۔ ان ٹرائیلز میں 16سال تک کی عمر کے تمام کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔لہذا تمام خواہشمند کھلاڑی 25ستمبر سے پہلے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس غلنئ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔نوٹ۔ٹرائیلز کیلئے آنے والے تمام کھلاڑی اپنا ڈومیسائل یا فارم ب اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button