کھیل

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان ویرات نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ویرات نے اپنی اور انوشکا کی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں، جنوری 2021 میں آمد متوقع ہے ۔‘

https://twitter.com/imVkohli/status/1298856026544906240

ویرات کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں انوشکا سیاہ رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں ٹوئٹر پر سب سے پہلی مبارکباد ان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے دی گئی۔

انوشکا اور ویرات کے مداح یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button