کھیل

آئی سی سی کی جانب سے ونڈے ورلڈ کپ سپرلیگ کے آغاز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا، ون ڈے لیگ کا آغاز 30جولائی کوانگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز سے ہوگا۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز 30جولائی سے شروع ہوگی اور مذکورہ سیریز سے ہی ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز ہوجائے گا، ون ڈے لیگ مئی میں شروع ہونا تھی جو کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ون ڈے لیگ میں رینکنگ کی ٹاپ 13ٹیمیں حصہ لیں گی، اس لیگ کے ذریعے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا، ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہوگی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ 12فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3میچز پر مشتمل 4ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button