سیاستعوام کی آواز
سپریم کورٹ کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے جواب طلبی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کریں۔
یہ کیس بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم کورٹ میں اس معاملے پر درخواست دائر کر رکھی ہے۔